British PM calls for end to Ukraine crisis

برطانوی وزیراعظم یوکرین بحران میں کمی کیلئے متحرک

eAwazورلڈ

لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سفارتکاری کے ذریعے یوکرین بحران میں کمی کے لیے متحرک ہوگئے۔ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بورس جانسن اتحادیوں سے مل کر کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں گے، یوکرین پر حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔ترجمان ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بتایا کہ یوکرین سرحد پر کشیدہ صورتحال انتہائی نازک ہے،

شواہد ہیں روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے اور یہ حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔ یوکرین کے صدر نے امریکی ہم منصب کو اظہار یکجہتی کے لیے’’کیف ‘‘ آنےکی دعوت دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سےاس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب امریکا جرمنی برطانیہ سمیت 19 ملکوں نے اپنےشہریوں کویوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ یورپی یونین نے یوکرین میں موجود اپنے اداروں کے غیر ضر وری عملے کو واپس بلا لیا ہے۔