انگلینڈ میں ریل کے کرایوں میں مارچ سے 5.9 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ ریکارڈ اضافے پر حزب اختلاف لیبر پارٹی نے حکمراں کنزرویٹو پر شدید تنقید کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اختلاف نے حکومتی اقدام کو مہنگائی کے مارے عوام کیخلاف ’’بھونڈا مذاق‘‘ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ٹرین ڈرائیورز نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر نئے سال 2023 کے اوائل میں نئی اور بڑی ہڑتال کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس سے پانچ دن تک سفری افراتفری اور مسائل کا سامنا ہوگا۔
ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث مذہبی تہوار کرسمس اور نئے سال کے آغاز کی تقریبات سے فارغ ہونے والے سیاحوں اور مہمانوں کی بہت بڑی تعداد کو گھروں اور کام پر واپس لوٹنے پر مشکلات ہوں گی۔