برطانیہ: ریل یونین کی تنخواہ میں اضافے کی نئی پیشکش مسترد، مزید ہڑتالوں کا امکان
برطانیہ میں ریل یونین کی مزید ہڑتالوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آر ایم ٹی یونین کے ارکان نے تنخواہ میں اضافے کی نئی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تنخواہ میں گزشتہ سال جنوری سے 5 فیصد اور رواں سال 4 فیصد اضافے کی پیشکش کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تنخواہ اور جاب سیکورٹی کے تنازع پر یونین کے ارکان پہلے ہی 19 دن ہڑتال کر چکے ہیں۔