اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
برطانیہ میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد ریکارڈ ہوئی جو مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جبکہ اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
برطانیہ میں مہنگائی کی شرح اس وقت جی سیون ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔
ینک آف انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے اوپر رہنے کا امکان زیادہ ہے جبکہ اکتوبر میں یہ 11 فیصد سے تجاوز کرسکتی ہے۔
وزیر خزانہ رشی سونک کے مطابق برطانوی حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
اسی کو دیکھتے ہوئے بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ دنوں شرح سود میں بھی اضافہ کیا تھا۔
مئی 2022 میں خوراک اور مشروبات کی قیمتیں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔