لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی پارٹی ارکان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق منگل سے اب تک وزیراعظم بورس جانسن کے 44 وزرا اورمشیر ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے چکے ہیں۔ وزیراعظم کی اپنی کنزرویٹو پارٹی کے ارکان نے بورس جانسن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔
وزیراعظم بورس جانسن نے بیان میں کہا کہ معاشی دباؤ اوریوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ملک کی بہتری اورمفاد کے لئے کام کرتا رہوں گا۔ برطانوی سینیئر وزرا کے ایک گروپ نے سرکاری رہائش گاہ پر وزیرِاعظم سے ملاقات کی اورانہیں استعفیٰ دینے پر آمادہ کیا تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔