برطانیہ کا یوکرین کو مزید 6 ہزار میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ

eAwazورلڈ

برطانیہ یوکرین کو تقریباً 6 ہزار نئے دفاعی میزائل اور تقریباً 3 کروڑ پاؤنڈ (4 کروڑ ڈالر) فراہم کرے گا تاکہ خطے میں بی بی سی کی کوریج کو سپورٹ کیا جا سکے اور یوکرین کے فوجیوں اور پائلٹوں کو تنخواہیں ادا کی جاسکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے بورس جانسن نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی میٹنگ میں یوکرین کی سپورٹ کے نئے پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے پر آمادگی کا اشارہ بھی دیں گے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کی فوجی اور اقتصادی مدد میں اضافہ کرے گا تاکہ یوکرین اپنے دفاع کو مضبوط کرکے اس لڑائی کا رخ موڑ سکے۔

نیوز سورس ڈان نیوز