برطانیہ کا یوکرین کیلئے 286 ملین ڈالر فوجی امدادی پیکیج کا اعلان

eAwazورلڈ

برطانیہ نے آئندہ سال یوکرین کے لیے 286 ملین ڈالر فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کیلئے فوجی امدادی پیکج میں ڈرونز، کشتیاں اور فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یوکرینی بحریہ کو مضبوط کرنے کیلئے چھوٹی کشتیوں اور نگرانی کیلئے ڈرونز کی فراہمی شامل ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق امدادی پیکیج میں فضائی دفاع کیلئے ریڈار، ایک ہزار کاؤنٹر ڈرونز اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم شامل ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یوکرینی فوجیوں کے لیے ٹریننگ پروگرام کو بھی فروغ دیا جائے گا۔