Naz Shah MP

بورس جانسن بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے کیسز پر بھی آواز اٹھائیں: برطانوی رکن پارلیمنٹ

eAwazورلڈ

برطانیہ کی مسلمان رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دورہ بھارت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن مودی سرکار کے سامنے بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے کیسز پر بھی آواز اٹھائیں۔

گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت کے 2 روزہ دورے پر بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد پہنچے تھے۔ برطانوی وزیراعظم آج نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔