بھارت کی جیل میں قید اسکاٹش سکھ جگتار سنگھ نے نو منتخب برطانوی وزیرِاعظم لز ٹرس سے مدد کی اپیل کردی۔
جگتار سنگھ کا ہاتھ سے لکھا خط انسانی حقوق کی تنظیم ری پریو (Reprieve) نے لز ٹرس کے نام جاری کیا۔
بھارت کی جانب سے جگتار سنگھ پر قتل کی سازش اور خالصتان تحریک کا حصہ ہونے کا الزام ہے، وہ تقریباً 5 برس سے بغیر مقدمے کے بھارت کی جیل میں قید ہیں۔
برطانوی حکومت اس سے قبل کہہ چکی ہے کہ وہ اس معاملے کو بھارت کے ساتھ اٹھاتی رہتی ہے۔
لز ٹرس کو مبارکباد دیتے ہوئے جگتار سنگھ نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیشرو کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ یہ کیس اٹھائیں اور امید کی کہ برطانیہ، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے عوض اُن کی آزادی کا سودا نہیں کرے گا۔