بھارت کو روپے اور روبیل میں روس سے تجارت کی صورت میں نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

eAwazورلڈ

نئی دہلی: امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس کے ساتھ روپے اور روبیل میں تجارت کی یا تیل خریدا تو مغربی بلاک کے زیادہ تر ممالک اس پر سخت پابندیاں عائد کردیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے دورے پر آئے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے بین الاقوامی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے کہا کہ بھارت سمیت کوئی بھی ملک اگر روس کے مرکزی بینک کے ذریعے مقامی کرنسی کا لین دین کرتا ہے یا ادائیگی کا ایسا طریقہ کار بناتا ہے جو روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی یا اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو اس ملک کے لیے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

نیوز سورس ڈان نیوز