اسلام آباد :بیلجیم اور پاکستان کے پارلیمنٹیرینز کے درمیان تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ بیلجین پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی چیئر پرسن سینیٹر الیسیا کلاز اور یورپین یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کے علاوہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب جب کوویڈ 19 کے بعد دنیا میں ملاقات کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے تو ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان موجود پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کو فعال کیا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے کوششوں میں اضافہ کیا جائے۔