تائیوان کے معاملے میں طاقت کے استعمال سے دستبردار نہیں ہوں گے، چینی صدر

eAwazورلڈ

چین کے صدر شی جنگ پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے معاملے میں طاقت کے استعمال سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں نیشنل کانگریس کا آغاز ہوگیا۔

بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق پارٹی اجلاس سے چین کے صدر شی جن پنگ نے افتتاحی خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں صدر شی کا کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ حل کرنا چین کا معاملہ ہے اسے چین کو ہی حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان سے دوبارہ پُرامن اتحاد کی پُرخلوص کوششیں جاری رکھیں گے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان کے معاملے میں طاقت کے استعمال سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تائیوان کے معاملے میں تمام ضروری اقدامات کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں۔ طاقت کا استعمال بیرونی مداخلتوں اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال ہمارے تائیوانی ہم وطنوں کے لیے نہیں، چین نے ہمیشہ تائیوانی ہم وطنوں کا خیال رکھا، انہیں فائدہ پہنچایا ہے۔

صدر شی جنگ پنگ کا کہنا تھا کہ تائیوان سے معاشی اور ثقافتی تعاون جاری رکھیں گے۔