ٹوکیو: جاپان میں آج عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پاکستانی وقت کے مطابق جاپان میں ووٹنگ 1 بجے دوپہر ختم ہو گی۔جاپان میں ایوانِ زیریں کے انتخابات کے لیے عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ووٹنگ کے ابتدائی اوقات میں ٹرن آؤٹ 2017ء کے انتخابات کی نسبت کم رہا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایوانِ زیریں کی 476 نشستوں کے لیے انتخابات میں 1051 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔حکمراں لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی اور کونسٹی ٹیوشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔حکومت بنانے کے لیے ایوان کی 465 نشستوں میں سے 233 پر فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔