جرمنی کو روسی کمپنی سے گیس سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی، نارڈ اسٹریم گیس سپلائی مرمتی کام کے لیے روکی گئی ہے۔
روسی کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کمپریسر یونٹ پر آج سے کام شروع کیا جائے گا جو تین روز جاری رہے گا۔
جرمن ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ جرمنی کے پاس گیس کا 85 فیصد ذخیرہ موجود ہے، گیس کی بچت کر رہے ہیں، ایل این جی کے ٹرمینلز بھی آ رہے ہیں۔
جرمن ریگولیٹر نےمزید بتایا کہ ملک میں بیلجیئم،نیدر لینڈز اور ناروے کی بدولت گیس ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔