جرمن چانسلر اولاف شولسکمی کی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات، روس یوکرین جنگ ٹیکنالوجی کی تبادلے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
جرمن چانسلر اولاف شولس بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی ملاقات میں یوکرین تنازعہ، ہند-بحرالکاہل خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں جیسے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان کے دورہ بھارت سے اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ملکوں میں نئی ٹیکنالوجی، صاف توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت متعدد اہم شعبوں میں مجموعی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی