جمی کارٹر کی آخری رسومات 9 جنوری کو ادا کی جائیں گی

eAwazورلڈ

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات 9 جنوری کو واشنگٹن کے چرچ میں ادا کی جائیں گی۔

سابق امریکی صدر جمی کارٹر اتوار کے روز 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری سطح پر نیشنل کیتھیڈرل میں ادا کی جائیں گی۔

امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کارٹر کی 6 روزہ سرکاری رسومات ہفتے کے روز سے ان کے آبائی شہر جارجیا سے شروع ہوں گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ 9 جنوری کو امریکا بھر میں جمی کارٹر کے لیے یوم سوگ منایا جائے گا۔