جنوبی کوریا کے سابق صدر کے وارنٹِ گرفتاری کے لیے درخواست دائر

eAwazورلڈ

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹِ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی یونٹ نے یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے۔

مارشل لاء لگانے پر یون کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 3 دسمبر کا مارشل لاء بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول 14 دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد معزول کر دیے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مواخذے کی دوسری تحریک کامیاب ہونے کے بعد یون سک یول کو ان کے فرائض سے معطل کر دیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے تمام 300 اراکین نے یون سک یول کے خلاف مواخذے پر ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور 204 ارکان نے ان کے مواخذے کے لیے ووٹ دیا تھا۔