جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں اشتعال انگیزی جاری

eAwazورلڈ

لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذکرکے شہریوں کو واپس لوٹنے سے روک دیا گیا ہے جب کہ خیام قصبے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے حزب اللہ عہدیدار حسن فادی اللہ کا کہنا ہے اسرائیل نے حملہ کیا تو دفاع کرنا حزب اللہ کا حق ہے۔

علاوہ ازیں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے شہید حسن نصراللہ کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید کردیے گئے۔