روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ہو سکتی ہے، جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
روس کی سالانہ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ روس پاگل نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ جوہری ہتھیار کیا ہوتے ہیں۔
روسی صدر پیوٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان پر امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق لوز ٹاک بالکل غیر ذمے دارانہ ہے۔
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیانات خطرناک ہیں۔