جو بائیڈن کی ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر گفتگو اشتعال انگیز ہے؛ ایران

eAwazورلڈ

ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی برلن میں ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر گفتگو اشتعال انگیز ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا کہ جو بائیڈن کے ریمارکس اسرائیل کی فوجی جارحیت کی منظوری اور حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

خط کے مطابق امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جارجیت اور اشتعال دلانے کا ذمے دار ہے، امریکا ایران کے خلاف اسرائیل جارحیت کو بھڑکانے اور اسے فعال کرنے میں اپنے کردار کا ذمےدار ہوگا۔

ایرانی مشن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ امریکا علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی پر تباہ کن نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔