سینٹ پیٹرز برگ: روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا۔
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے نیوی ڈے کے موقع پرسینٹ پیٹرزبرگ میں تقریب میں شرکت کی اورنئے نیول ڈاکٹرین پردستخط کئے۔ روسی نیوی ڈاکٹرین میں امریکا کو سب سے بڑا دشمن قرار دیا گیا ہے۔
صدر پیوٹن نے تقریر میں کہا کہ روس کی افواج کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے آنے والے مہینوں میں بحریہ کو ہاپرسونک زرکون کروز میزائل دینے کا اعلان بھی کیا۔
روس کے 55 صفحات پر مشتمل نئے نیول ڈاکٹرین میں روسی بحریہ کے اسٹریٹیجک اہداف کو بیان کیا گیا ہے جس میں دنیا کی عظیم میری ٹائم طاقت بننا بھی شامل ہے۔ امریکا کی دنیا کے سمندروں پرحکمرانی کی اسٹریٹیجک پالیسی کوروس کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔