Russia's Defense Ministry has ordered an increase in its attacks on Ukraine

روسی وزارت دفاع نے یوکرین پر اپنے حملے بڑھانے کا حکم دے دیا

eAwazورلڈ

وسی وزارت دفاع نے یوکرین سے متعلق اپنی فوج کو نئے احکامات جاری کرتے ہوئے یوکرین پر اپنے حملے بڑھانے کا حکم دے دیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی افواج کو یوکرین پر وسیع حملے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین پر تمام سمتوں سے حملے کئے جائیں گے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی اور یوکرینی فوجی چرنوبل جوہری پلانٹ کی حفاظت کررہے ہیں۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روسی فوج کا چھاتہ بردار یونٹ ایٹمی پلانٹ پر تعینات ہے۔

یوکرینی وزارت دفاع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ روسی فوج کے خلاف دفاع میں مدد کریں۔

یوکرینی وزارت دفاع کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عوام شہروں، دیہات، علاقوں، سڑکوں کے ناموں اور نمبرز کے سائن بورڈز فوراً ہٹھادیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سائن بورڈز ہٹھانے کا مقصد حملہ آور فوج کو گمراہ اور پریشان کرنا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ کشتیوں پر حملے کے وقت امریکی ڈرون فضا میں موجود تھے، امریکا کے یو ایس آر کیو 4 گلوبل ہاک اور ایم کیو 9 اے ریپر محو پرواز تھے، امکان ہے امریکی ڈرونز نے یوکرینی بوٹس کا رخ روسی فلیٹ کی طرف موڑا۔

اس سے پہلے روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے یوکرینی فوج کے 821 ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ تباہ کیے گئے اہداف میں 14 ملٹری ایئر بیس اور 48 ریڈار شامل ہیں۔

نیوز سورس جنگ نیوز