روس کے 5 بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر برطانوی پابندیاں
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق تمام برطانوی شہریوں کو ان افراد اوربینکوں سےلین دین کی ممانعت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلےکی ان پابندیوں کے علاوہ مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں، برطانیہ کی آخری لمحے تک بحران کا سفارتی حل نکالنے کی کوشش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں
پیوٹن نے یوکرین باغیوں کےدوعلاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا حکم جاری کر دیا
روس پر امریکا، برطانیہ اور فرانس کا پابندیوں کا فیصلہ :یوکرین تنازع
برطانوی میڈیا کے مطابق ارب پتی افراد میں گنیڈی تمشینکو، بورس روٹنبرگ اورایگور روٹنبرگ شامل ہیں، ان افراد کے برطانیہ میں تمام اثاثےمنجمد کردیےجائیں گے اور ان کے برطانیہ آنے پربھی پابندی لگا دی جائے گی۔
پابندی کا شکار بینکوں میں روسیہ بینک، آئی ایس بینک، جنرل بینک، سرکاری پی ایس بینک اور بلیک سی بینک شامل ہیں۔
خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔
اس اعلان کے ساتھ ہی کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے اور یوکرین کے وزیردفاع نے بھی یوکرینی فوجیوں کو جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم دیا ہے۔
نیوز سورس جیو نیوز