Russia allowed to pay for gas in rubles from Germany and Italy

رو س کو جرمنی اور اٹلی سے گیس کی ادائیگی روبل میں لینے کی اجازت

eAwazورلڈ

رو س کو جرمنی اور اٹلی سے گیس کی ادائیگی روبل میں لینے کی اجازت

جرمنی اور اٹلی نے اپنی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی اور اٹلی نے برسلز سے مشاورت کے بعد اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کی کمپنیوں کو روسی گیس کی ادائیگی کے لیے روبل اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں کرنےکے احکامات پر دستخط کیے تھے۔

پیوٹن نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روسی کرنسی روبل میں لینےکا اعلان کیاتھا، ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ امریکا اور یورپ کو اشیا دیں اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔