امریکا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے ایک انٹرویو میں دوسرے ممالک میں بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے کا اعتراف کر لیا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جان بولٹن کا کہنا تھا کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کی مدد میں بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے بغاوت کی منصوبہ بندی میں مدد کی ہے، یہاں نہیں، بلکہ، دوسری جگہوں پر، اس کے لیے بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے تاہم جان بولٹن نے دوسرے ممالک یا جگہوں کی وضاحت نہیں کی۔
جان بولٹن 2018 سے 2019 تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رہے تھے، اپنے عہدے پر رہتے ہوئے جان بولٹن نے وینزویلا میں امریکی فوج کی مداخلت کی وکالت کی تھی۔