Putin will not be able to encircle Russia: Putin

سرحدوں پراڈوں کاقیام روس کو گھیرنہیں سکےگا،پیوٹن

eAwazورلڈ

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کے چاروں طرف نئے غیر ملکی فوجی اڈے بن رہے ہیں جس کا مقصد روس کو گھیرنے کی کوشش ہے مگر یہ ایک ناممکن کام ہے۔ ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کے چاروں طرف اڈے قائم ہونا ایک حقیقت ہے

ملک کے مشرق، جنوب، شمال اور مغرب میں بھی نئے ہتھیاروں کا نظام نصب کیا جا رہا ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ مخالف قوتوں کی کوششوں کی وجہ سے روس بھی جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہوچکا ہے۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ امریکا نے روس کو اپنے فوجی اڈوں کے ساتھ گھیر لیا ہے اور سرحدوں پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔واضح رہے کہ روس کے پڑوسی ملک یوکرین کو مغربی ممالک کی جانب سے نیٹو میں شامل کرنے کی کاوشوں کے پیش نظر روسی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد یوکرین کی سرحد پر جمع ہوچکی ہے جس سے یورپ، امریکا اور روس کے درمیان شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔