Sudanese army chief order

سوڈانی آرمی چیف کا معزول حکومت کے 4 وزراء کو رہا کرنے کا حکم

eAwazورلڈ

خرطوم: سوڈان میں سیاسی صورتحال جلد معمول پر آنے کا امکان ہے، سوڈانی آرمی چیف نے معزول حکومت کے 4 وزراء کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عرب میڈیا کےمطابق سوڈانی فوج اور معزول وزیراعظم عبداللہ ہمدوک میں آج معاہدے کا امکان ہے،

حکومت سازی کے لیے 14 رکنی کونسل جلد تشکیل دی جائے گی۔ عرب اور مغربی ممالک کی مداخلت کے بعد سوڈان میں پاور شیئرنگ پر بات چیت جاری ہے۔

فوجی بغاوت کے بعد ملک میں عوامی مظاہرے شروع ہو گئے تھے، سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین ہنگاموں میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جنرل عبدالفتح برہان نے گذشتہ ماہ سویلین حکومت کے خلاف بغاوت کر کے کابینہ کو تحلیل کر دیا تھا

جبکہ وزیراعظم عبداللہ ہمدوک سمیت اہم شخصیات کو گرفتار کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ سوڈان میں 2019 سے سویلین ملٹری کونسل کے ذریعے ملک کا انتظام چلایا جا رہا تھا۔ اس کونسل نے 3 سال کام کے بعد اقتدار مکمل طور پر سول حکومت کے حوالے کرنا تھا کہ مدت ختم ہونے سے قبل ہی فوج نے اقتدار پر مکمل قبضہ کر لیا۔