جرمن وزیر دفاع کرسٹین لیمبریچٹ نے عہدے سے استعفی دیدیا، جرمن وزیر دفاع نے عوامی مفاد میں سیکیورٹی پالیسی فیصلے نہ لینے کے الزامات پر استعفیٰ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے وزیر دفاع کا استعفی منظور کرلیا، نئے وزیر دفاع کے نام کا اعلان کل کیا جائے گا۔
جرمن وزیردفاع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چانسلر اولاف شولز کو بھیج دیا ہے۔
خیال رہے کہ ان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب جرمنی یوکرین کے لیے بین الاقوامی فوجی مدد میں اضافے کی منظوری کے لیے دباؤ میں ہے۔
واضح رہے کہ ایک حالیہ فوجی مشق کے دوران متعدد پوما انفنٹری ٹینکوں کو سروس سے باہر کیے جانے کے بعد جرمنی کی دفاعی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔