شہزادہ چارلس کو باقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا

eAwazورلڈ

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس کو باقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا۔

بکنگھم پیلس کے اعلامیے کے مطابق شاہ چارلس اپنا نام تبدیل کرنے کا اختیار استعمال کرسکیں گے۔ وہ کنگ آرتھر، کنگ فلپ یا کنگ جارج میں سے ایک نام اپنے لئے منتخب کرسکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال ہونگے۔

شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ اور مجھے یہ بات تقویت دےگی کہ ملکہ کو ہر ایک سے عزت اور گہری محبت ملی۔