واشنگٹن : وہ افغان مترجم جس نے امریکی صدر بائیڈن کو اس وقت جان بچائی جب وہ بطور ایک سینیٹر افغانستان کا دورہ کر رہے تھے، اپنی فیملی کے ساتھ ملک سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔2008 میں ایک طوفان کے دوران امریکہ کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈگ کرنا پڑی تھی۔ اس میں اس وقت کے سینیٹر بائیڈن اور دیگر امریکی قانون ساز سوار تھے۔ جب ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے ایک دور دراز علاقے میں یہ لینڈنگ کرنا پڑی تو اس وقت ان پر حملے کا خطرہ موجود تھا۔
اس وقت امان خلیلی نامی اس افغان مترجم نے اس قافلے کو ایک محفوظ مقام تک پہنچایا تھا۔امان خلیلی اگست سے ویزے کے معاملات میں مدد کے لئے اپیلیں کر رہاتھا۔ پیر کے روز امریکی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ امان خلیلی باحفاظت اپنی فیملی کے ساتھ افغانستان سے براستہ پاکستان نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’انھوں نے ایسا امریکی حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی سپورٹ کے ذریعے کیا ہے اور امریکی حکومت ان کی مدد کرنے والوں کی شکر گزار ہے۔