Women protest against killing of ex-servicemen by Taliban

طالبان کے ہاتھوں سابق فوجیوں کے قتل کیخلاف خواتین کا احتجاج

eAwazورلڈ

:کابل: طالبان کے ہاتھوں سابق افغان فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف خواتین نے کابل میں احتجاجی مارچ کیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے خواتین نے کابل کے مرکزی علاقے میں مارچ کیا اورانصاف کے نعرے لگائے۔

خواتین نے انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔افغان سکیورٹی فورسز نے مارچ کرنے والی خواتین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق طالبان نے کچھ صحافیوں نے کچھ دیرکے لئے حراست میں لیا۔فوٹوگرافروں سے سامان ضبط کر کے ان کے کیمروں سے تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بغیرحکومت کی منظوری کے مظاہروں پرپابندی عائد کررکھی ہے۔