عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کیخلاف قرارداد منظور

eAwazورلڈ

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے 35 ملکی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی تھی جبکہ اجلاس کے دوران چین، روس اور برکینا فاسو نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

قرارداد میں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز نے ایران پر جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون پر زور دیا۔

جوہری توانائی ایجنسی میں شامل سفارت کاروں نے دعویٰ کیا کہ کہ قرارداد کا مقصد ایران پر نئی جوہری پابندیوں پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالنا ہے۔