فائرنگ واقعے سے امریکی کمیونٹی پھر غمزدہ ہوگئی، بائیڈن

eAwazورلڈ

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ شکاگو فائرنگ واقعے نے امریکی کمیونٹی کو ایک بار پھر غمزدہ کر دیا ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ گن وائلنس قانون سے متعلق مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں 186 دنوں میں ماس شوٹنگ کے 300 سے زائد واقعات پیش آئے ہیں۔

شکاگو فائرنگ واقعے کے الزام میں 21 سال کا مشتبہ ملزم گرفتار، کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شکاگو کے مضافات میں گزشتہ روز یوم آزادی کی پریڈ کے راستے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک، 26 زخمی ہوئے۔