فائزر کی اینٹی وائرل گولی کی لاکھوں خوراکیں محفوظ کرلی ہیں، صدر بائیڈن

eAwazورلڈ

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے فائزر کی تجرباتی اینٹی وائرل گولی پیکسلووڈ کی لاکھوں خوراکیں محفوظ کرلی ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایف ڈی اے اگر اس گولی کی منظوری دیتی ہے

تو یہ گولیاں جلد دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کووڈ 19 کے بدترین نتائج سے بچانے کیلئے یہ تھراپی ایک اور ذریعہ ہوگی۔فائزر نے اپنی اینٹی وائرل گولی کو کووڈ 19 کیخلاف89 فیصد موثرقرار دیا ہے۔