پیرس: فرانس اوربرطانیہ میں ماہی گیری کا تنازع شدت اختیار کر گیا، فرانس نے اہم بندرگاہوں پر برطانوی ماہی گیروں کی کشتیوں پر پابندی عائد کر دی، برطانیہ نے بھی جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانس اور برطانیہ کے پانیوں میں مچھلی گیری کے لائسنس کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، فرانس نے اپنی بندرگاہوں پر برطانوی ماہی گیروں کی کشتیوں پرپابندی لگا دی ہے اور برطانیہ کیساتھ کراس چینل تجارت پر بھی گہری نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے، لائسنس کا مسئلہ حل نہ ہونے پر فرانس نے برطانیہ کو بجلی کی سپلائی معطل کرنیکی بھی دھمکی دی ہے۔
دوسری جانب ترجمان برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ فرانس کے اقدامات مایوس کن اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، قریبی اتحادی ملک سے ان اقدامات کی توقع نہیں تھی، برطانیہ جوابی اقدامات اٹھائے گا۔