منیلا : فلپائن میں سمندری طوفان سے جاں بحق افراد کی تعداد 208 ہو گئی جبکہ52افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ اسکولوں ، اسپتالوں سمیت دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
ساحلی علاقوں سے تین لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ طوفان سے فلپائن کے جنوبی اور وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے۔طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا جبکہ بارشوں سے متعدد گاؤں سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔سمندری طوفان رائے گزشتہ ہفتے جمعرات کو فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔