فیٹف گرے لسٹ: لگتا ہے اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائیگا، حکومتی عہدیدار

eAwazورلڈ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان آج کرے گا جس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پرامید ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آ ج آخری روز ہے جس میں اجلاس کے اختتام پر آج لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان ہوگا۔

وفاقی حکومت سے منسلک ایک ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملنے والی اطلاعات یہی بتا رہی ہیں کہ اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائے گا۔
نہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگر گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تب بھی معاملات طے ہونے میں وقت درکار ہو گا اور اس میں 7 سے 8 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کی صورت میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ خود تسلی کر سکیں کہ ان کی سفارشات پر کام مکمل ہو چکا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو رہ جانے والی دو سفارشات میں قانون میں ترمیم کے ساتھ ساتھ اس کے نفاذ سے متعلق خدشات ہیں جن کا اظہار وہ کئی بار کرچکے ہیں۔