سرینگر: مقبوضہ وادی میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
جب کہ دیگر افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ضلع دودا میں پیش آیا جہاں مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مسافر بس کے کئی ٹکرے ہوگئے جب کہ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔