ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا ہے۔ آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس شروع ہوئیں۔
ویسٹ منسٹر ایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے کرا رہے ہیں۔
مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گیا ہے۔
لکہ کا تابوت توپ گاڑی کے ذریعے ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے تک لایا گیا.
ملکہ کےتابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں لایا گیا ہے
جس کے پیچھے بادشاہ چارلس سوم کی قیادت میں شہزادی این، شہزادہ اینڈریو، شہزادہ ایڈوڈ اور ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی موجود تھے۔