While returning from the temple, the car of the Hindu pilgrims fell into the pond; 27 killed

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی؛ 27 ہلاک

eAwazورلڈ

اتر پردیش: ہندو یاتریوں کو واپس لانے والی ٹریکٹر ٹرالی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے تالاب میں گر گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کان پور کے مندر چندریکا دیوی کے سالانہ تہوار سے 50 سے زائد ہندو یاتری ٹریکٹر ٹرالی پر واپس گھروں کو جا رہے تھے۔

ٹریکٹر ٹرالی ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور تالاب میں جا گری۔ تالاب گہرا تھا جس میں ڈوب کر 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم نے 22 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے جہاں 5 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ ٹریکٹر ٹرالی مسافر گاڑی نہیں بلکہ یہ اجناس اور دیگر چیزوں کی مال برداری کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔