وینزویلا کے وسطی حصے میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں25 افراد ہلاک جبکہ 52 لاپتہ ہوگئے۔
وینزویلا کے وسطی حصے میں ایک ماہ کی بارش 8 گھنٹوں میں برس گئی، جس کے باعث پانچ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے گھر اور روزگار مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، سڑکیں مٹی اور ملبے تلے دب چکی ہیں۔
وینزویلا کے صدر نکولس مدرو نے وسطی حصے کوڈیزاسٹر زون قرار دے دیا اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔