US borders open for vaccinated foreigners

ویکسین شدہ غیر ملکیوں کیلئے امریکی سرحدیں کھل گئیں

eAwazورلڈ

واشنگٹن : امریکا نے ویکسینیشن کرانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بیس ماہ بعد کھول دی ہیں۔نئے قوانین کے تحت غیر ملکی مسافروں کو پرواز سے قبل ویکسی نیشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا،

سفر سے تین دن پہلے کورونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ حاصل کرنا ہو گا، رابطے کی معلومات متعلقہ حکام کو دینا ہوں گی، ایسے غیرملکی مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

امریکی سرحدیں ابتدائی طور پر 20 ماہ قبل 2020 ءکے اوائل میں چین سے آنے والے مسافروں کے لیے بند کر دی گئی تھیں جس کے بعد یہ پابندیاں دیگر ممالک تک بڑھا دی گئیں۔