Iranian President

پاسدارانِ انقلاب کے کرنل سید خدائی کے قتل کا بدلہ لیں گے، ایرانی صدر

eAwazورلڈ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاسدارانِ انقلاب کے کرنل سید خدائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ کرنل خدائی کے قتل میں عالمی عناصر کے ملوث ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔

رپورٹس کے مطابق تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے کرنل سید خدائی کو 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ قابل مذمت دہشت گرد کارروائی میں عالمی عناصر ملوث ہیں، قتل میں ملوث ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔