پکتیکا حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں؛ یو این مشن

eAwazورلڈ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ پکتیکا میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اپنے بیان میں مشن نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائیوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے کابل یونیورسٹی سے خطاب میں کہا کہ امارت اسلامیہ کسی مسلح گروپ کو افغان سر زمین پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد الزامات تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔