پیوٹن اگر خاتون ہوتےتو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی، برطانوی وزیراعظم

eAwazورلڈ

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ اگر روسی صدرپیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی۔

جرمنی کے شہر برلن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اگر خاتون ہوتے تو یوکرین پر حملہ ہوتا اور نہ پیوٹن اس طرح کی پُرتشدد اور پاگل پن کی مردانہ جنگ کا آغاز کرتے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یوکرین پر پیوٹن کا حملہ زہریلی مردانگی کی بہترین مثال ہے۔

بورس جانسن نے دنیا بھرمیں لڑکیوں کے لیے بہتر تعلیم اور اقتدار کے عہدوں پر خواتین کی زیادہ تعداد ہونے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن پیوٹن امن کی کوئی پیش کش نہیں دے رہے۔