چین: صدر شی جن پنگ نے لی کیانگ کو ملک کا وزیراعظم نامزد کر دیا
63 سالہ لی کیانگ چینی صدر کے قریبی ساتھی ہیں۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں لی کیانگ کو ملک کا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔
لی کیانگ شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی کے سابق چیف رہ چکے ہیں، وہ موجودہ وزیراعظم لی کی کیانگ کی جگہ لیں گے۔
63 سالہ لی کیانگ چینی صدر کے قریبی ساتھی ہیں، انہوں نے 2004 تا 2007 شی جن پنگ کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کیا ہے، اس زمانے میں شی مشرقی صوبے ژی جیانگ میں پارٹی کے صوبائی صدر تھے۔
تکنیکی اعتبار سے پچھلے سال اکتوبر میں لی کیانگ کو وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت انہیں پولٹ بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں دوسرا سب سے بڑا عہدہ دیا گیا تھا۔