چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔
ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان سے خوفناک سیاسی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی آج چار ایشیائی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں سنگاپور پہنچی ہیں۔
امریکی اسپیکر نینسی پلوسی ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کا بھی دورہ کریں گی۔
واضح رہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کے دفتر نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا تھا کہ نینسی پلوسی کے دورہ ایشیاء میں انڈوپیسیفک خطے میں باہمی سلامتی، اقتصادی شراکت داری، جمہوری حکمرانی پر تبادلہ خیال ہو گا۔
اسپیکر نینسی پلوسی کے دفتر کے بیان میں دورے میں تائیوان جانے کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔