Outlawed Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) commander Umar Khalid Khorasani was killed in Afghanistan

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان میں ہلاک

eAwazورلڈ

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔

مرنے والے دیگر 2 ٹی ٹی پی کمانڈرز میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔

دوسری جانب کالعدم ٹی ٹی پی کے ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور 2 کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے علاقے پکتیکا میں آئی ای ڈی کا نشانہ بنے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق الظواہری نے 2011 میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔

ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔