برلن: جرمن وزیر صحت جینز اسپاہن نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اگر جرمنی کی عوام نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین نہ لگوائی تو جان کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔ہیلتھ منسٹر جینز اسپاہن نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں جرمن عوام ویکسین لگوائے گی تو صحت یاب ہو گی یا پھر مر جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سردیوں کے آخر تک جرمن عوام کو ڈیلٹا ویرینٹ سے بڑے خطرے کا سامنا ہے، جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کورونا انسداد کی موجودہ پالیسیوں کوناکافی قرار دے دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے اب تک 99 ہزار 817 اموات ہو چکی ہیں،
6 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد تاحال مرض کا شکار ہیں جن میں سے 3 ہزار 675 افراد کی حالت نازک ہے۔ اب تک مجموعی طور پر وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 46 لاکھ 80 ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔