ایمسٹرڈیم: کورونا پابندیوں کے خلاف نیدرزلینڈ میں مسلسل تیسرے روز مظاہرے جاری ہیں، ڈچ وزیراعظم نے مظاہرین کو "جاہل” قرار دے دیا۔نیدرزلینڈ میں 13 نومبر سے بعض کورونا پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی تھیں جس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا،
دارالحکومت سمیت ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوئے، پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں ہوئیں، فورسز اب تک 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرچکی ہیں۔ڈچ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مظاہروں کی آڑ میں چند جاہل افراد تشدد کی ترویج کر رہے ہیں۔